Featuredسندھ

بارش سے کورنگی ندی میں طغیانی آگئی

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے کورنگی ندی میں طغیانی آگئی جس وجہ سے کازوے کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، کل عید کے دن بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ رہے گا۔

دوسری جانب امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورنگی ٹاؤن شہر سے کٹ کر رہ گیا ہے، مزید بارشیں ہوئیں تو شہر بہہ جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی کے لیے اس سال ایک ارب روپے سے زیادہ بجٹ تھا، کراچی کے نوجوان سڑکوں پر کرنٹ لگنے سے مرجاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے مقدمے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے خلاف درج ہونے چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close