Featuredپنجاب

پی ٹی آئی قیادت کے الیکشن کمیشن پر اٹیک فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے

اہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے الیکشن کمیشن پر اٹیک فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو معلوم ہے کہ اس کیس میں ان کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے ناقابل تردید شواہد کا منظر عام پر لایا جانا ناگزیر ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close