Featuredتجارتسندھ

ڈالر کی ایک بار پھر اونچی چھلانگ ، پانچ روپے سے زائد کا مزید اضافہ

کراچی : سیاسی عدم استحکام ڈالر گرنے نہیں دے رہا، ڈالر کی قدر میں پانچ روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر نے ایک بار پھر پانچ روپے کی اونچی چھلانگ مار دی ہے۔ روپے کو ڈالر کے سامنے بدترین مزاحمت کا سامنا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 221 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر کی قدر میں پانچ روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

شہباز حکومت کی آمد کے بعد سے اب تک ڈالر 38 روپے 7 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ عمران حکومت کے ساڑھے تین سال میں انٹربینک میں ڈالر 58 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close