Featuredاسلام آبادتجارت

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے مزید کوئی رکاوٹ نہیں : وزیر خزانہ

اسلام آباد: معیشت اب بہتر سمت میں ہے، جب سیاسی صورتحال بہتر ہوگئی تو مزید بہتری آئے گئی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کی گرواٹ پر بات کروں گا، حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کروں گا، معاشی صورتحال پر بھی بات کروں گا، گزشتہ سال 80 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، اس وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، زرمبادلہ ذخائر 10.3 ارب ڈالر ہو گئے تھے، جون میں درآمدات میں کمی آئی، ہم نے درآمدات پر پابندی لگائی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موبائل فون اور گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگائی، ان اقدامات سے درآمدات کو کم کیا جا رہا ہے، جولائی میں 2.6 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، اس ماہ ساڑھے 5 ارب ڈالرز کی درآمدات ہوں گیں، پچھلے ماہ ساڑھے 7 ارب ڈالر کی درآمدات تھیں، اقدامات سے اڑھائی ارب ڈالر کی درآمدات کم ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عموماً پاکستان میں 6 سے 7 دنوں کا ڈیزل ہوتا ہے، آج 60 دنوں کا ڈیزل اسٹاک موجود ہے، توانائی کی درآمدات بھی کم ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے کوئی رکاوٹ مزید نہیں، کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے آئی ایم ایف ناراض ہو۔

انہوں نے کہا کہ دیگر عالمی ممالک اور اداروں سے فنڈز آئیں گے، 1.2 ارب ڈالرز ایک دوست ملک سے تیل کی مد میں آئیں گے، ایک اور دوست ملک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں انوسٹ کرے گا، گیس کی مد میں بھی ایک دوست ملک سے 2 ارب سے زائد ملیں گے، ایک دوست ملک ایس ڈی آرز کی مد میں 2 ارب ڈالر دے گا، یہ رقوم آئندہ کچھ روز میں مل سکتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 1.2 بلین ڈالر ایک دوست ملک سے تیل کی مد میں آئیں گے، ایک اور دوست ملک کراچی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرے گی، گیس کی مد میں بھی 2 ارب سے زائد ملے گئے، ڈالر کی اڑان کا سامنہ پوری دنیا کی کرنسی کو ہے، روپے کی گراوٹ میں سیاسی ہلچل کا کردار ہے، جب سیاسی صورتحال بہتر ہوگئی تو مزید بہتری آئے گئی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معیشت اب بہتر سمت میں ہے، دو لاکھ ٹن یوریا خریدنے کی اجازت ملی، حکومت نے 8 لاکھ ٹن گندم خرید لیے، ہماری ضرورت پوری تھی لیکن ہم وافر اسٹاک خریدا تاکہ مشکل وقت میں کام آئے، روس سے ہم گندم کی بات کررہے ہیں جو مل جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close