Featuredسندھ

پی ٹی آئی قیادت زرداری صاحب سے خوف زدہ ہے

کراچی :  آصف زرداری ملک کے معروف سیاستدان ہیں ،جنہوں نے جمہوریت اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے مفاہمت کی سیاست کو اپنایا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری سے اس قدر خوف زدہ ہے کہ جب وہ انہیں سیاسی رہنماؤں سے ملتے دیکھتے ہیں تو چیخنے چلانے لگ جاتے ہیں۔ جب ان کا امیدوار 186 ووٹ نہیں لے پاتا تو کیا اس کا الزام آپ آصف علی زرداری پرلگائیں گے، لہٰذا پی ٹی آئی کی قیادت کو زرداری صاحب سے معذرت کرنی چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک کے معروف سیاستدان ہیں ،جنہوں نے جمہوریت اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے مفاہمت کی سیاست کو اپنایا اور ملک میں استحکام لائے۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اگلا میئر پی پی پی کا ہوگا، فیصلہ پارٹی کرے گی کہ کون میئر ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close