Featuredاسلام آباد

بلدیاتی الیکشن روکنے کی ایم کیو ایم کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
 
سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
 
ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، اور 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، سندھ حکومت پھر کہے گی کہ پولنگ قریب ہے، اس لیے صوبائی حکومت کو انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔
 
وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت کو بھی جواب جمع کرانے کا کہہ دیں، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرا دے۔
 
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔
 
عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
 
کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close