Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کو 419 اور سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار

 سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز  بنا لیے۔

چوتھےدن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 26 اور امام الحق 46 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کو پانچویں اور آخری روز میچ جیتنے کیلئے مزید 419 رنز جبکہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار ہوں گی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق 16 رنز بنا کر 42 کے مجموعے پر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے 28 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر  89 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور پھر چوتھے دن کا کھیل ختم کردیا گیا، کھیل ختم ہوا تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے حصول کے لیے مزید 419 رنز درکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close