More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کا شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا جس میں شہباز گِل کی گرفتاری اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گِل کے بیان پر وضاحت پیش کرنے کا امکان ہے جبکہ عمران خان نے اعجاز الحق سے ملاقات میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا بتایا ہے۔
وضاحتی بیان میں شہباز گِل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع ہے جبکہ عمران خان افواج پاکستان سے متعلق اپنے سابقہ موقف کو دہرائیں گے، عمران خان کہہ چکے کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے کسی مرکزی رہنماء نے شہباز گِل کے متنازع بیان کا دفاع نہیں کیا، تحریک انصاف کے وضاحتی بیان میں صرف شہباز گِل کی گرفتاری کی مذمت متوقع ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close