Featuredاسلام آباد

ہماری جدوجہد ایک چھوٹے ٹولے کے خلاف ہے جو ملک پر حاوی ہے

اسلام آباد: ایک چھوٹا سا ٹولہ ملک پر حاوی ہے جو چوری کرتا ہے اور پھر این آر او مانگتا ہے

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ایک چھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو چھوٹی سی بیٹی سے ملاقات نہ کرنے دی، 13اگست کو لاہور ہاکی سٹیڈیم میں حقیقی آزادی کاجلسہ کریں گے اور قوم کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی کیسے حاصل ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک سب کیلئے ہے اور سب اقلیتوں کو برابر کے شہری سمجھتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم کریں گے، 13اگست کو لاہور ہاکی سٹیڈیم میں حقیقی آزادی کاجلسہ کریں گے اور حقیقی آزادی کاجشن منائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک چھوٹا سا ٹولہ ملک پر حاوی ہے جو چوری کرتا ہے اور پھر این آر او مانگتا ہے اور اپنی اربوں کی چوری معاف کروا لیتا ہے ، جب تک انصاف نہیں ہو گا ہمارا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ 26سال پہلے پارٹی شروع کی جس کا نام تحریک انصاف رکھا اور ہماری جنگ انصاف لینے کیلئے ہے کیونکہ جب تک انصاف نہیں ہو گا ہمارا ملک آگے نہیں بڑھے گا، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، انصاف کا مطلب کمزور اور طاقتور سب برابر ہے مگر یہاں طاقتور قانون سے اوپر، کمزور کو انصاف نہیں ملتا، جوملک اوپرگئے وہاں انصاف کانظام بہتر تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں، ہمارے نبی کریم ﷺ سب کیلئے رحمت بن کر آئے اور مسلمان معاشرے میں سب برابر تھے، اسلامو فوبیا ساری دنیا کا مسئلہ ہے، میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو مار دیا گیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close