Featuredسندھ

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مسافروں کو بڑی پیشکش کردی

کراچی: 14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان

قومی ایئر لائن نے کل 14 اگست کو یوم آزادی کے روز اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ رعایت آزادی کے جشن میں پی آئی اے کی جانب سے ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے، تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں دل کھول کر منائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز میں عید اور جشن آزادی سمیت خوشیوں کے مختلف مواقع پر ہمیشہ اپنے مسافروں کیلئے تحفہ کے طور پر ہر سال رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close