Featuredدنیا

عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل کو بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اجتماعی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں

 ماسکو کے اتحادیوں کے رہنما ترقی کے ایک خودمختار، آزاد راستے کا انتخاب کرتے ہیں

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کے باہر اسلحے کے سالانہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر یوکرین میں روسی فوج کی کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی بہت تعریف کرتے ہیں کہ ہمارے پاس بہت سے اتحادی، شراکت دار اور لوگ ہیں جو مختلف براعظموں میں ہماری سوچ کا اشتراک کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے اتحادیوں کے رہنما ترقی کے ایک خودمختار، آزاد راستے کا انتخاب کرتے ہیں اور عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل کو بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اجتماعی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

پیوٹن نے کسی ملک کا نام لیئے بغیر کہا کہ روس، لاطینی امریکہ، ایشیاء اور افریقہ کے ممالک کے ساتھ اپنے تاریخی طور پر مضبوط، دوستانہ اور بھروسہ مند تعلقات کو مخلصانہ طور پر اہمیت دیتا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کو جدید ترین قسم کے ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں اسلحے، جنگی گاڑیاں اور توپ خانے سے لے کر جنگی طیاروں اور ڈرونز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close