Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم کی جنوبی سندھ میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو جنوبی سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو فوری طور پر پانچ لاکھ فی خاندان فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کھانے، صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close