Featuredاسلام آباد

فوج مخالف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے

فوج مخالف فیک نیوز پھیلانے والے مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے

پاک فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والے کچھ مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے، انجنیئر نوید نےسوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ آرمی چیف نے 14اگست کی تقریب میں شرکت کی جو لندن سفارت خانےمیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو آرمی چیف کے مئی2021 دورہ یوکرین کی ہے، محمد نوید افضل ایک سمندر پار پاکستانی اور ضلع جھنگ کا رہائشی ہے۔

سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والا محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا کارکن ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز خبریں چلا کر فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی۔

مہم شروع ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس مہم میں شامل ہوئے اور ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق 17 بھارتی اکاؤنٹس نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close