Featuredسندھ

آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں : فاروق ستار

کراچی :  2018ء میں این اے 245 میں میری لیڈ تھی لیکن عامر لیاقت کو جتوایا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں، یہ اہم انتخاب ہو گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں مافیا اور پیدا گیر بیٹھے ہیں، آج بھی حلقے کی گلیوں میں پانی جمع ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس الیکشن سے کراچی کی سمت کا تعین ہو گا، بلدیاتی نظام پر حکومت نے سب کو لالی پاپ دیا ہے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 15 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close