Featuredسندھ

حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیاْ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حیدرآباد ڈویژن میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر کیا۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کو شدید بارشوں کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاہم اس ہی ضمن میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، دادو، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سجاول میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملیر کے علاوہ کراچی کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close