Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چار ہفتوں کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے۔ معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی۔ معاون وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں۔ جس قسم کا آرڈر آیا ہے، بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔

پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے ہیں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close