Featuredسندھ

کراچی کی خراب صورتحال پر وسیم اختر سندھ حکومت پر برس پڑے

کراچی:  قبرستانوں میں پانی ہے تدفین مشکل ہوگئی ہے، کراچی میں ہر جگہ کچرا پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈر پاسز تباہ ہوچکے ہیں، مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پورے انڈسٹریل ایریا کی کوئی بھی سڑک سلامت نہیں ہے، دکانیں بند ہیں، اندر پانی ہے، ہر علاقے میں مالی نقصان ہوا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام انڈر پاسز استعمال کے قابل نہیں رہے، گھروں میں آنے والا پینے کا پانی استعمال کے قابل نہیں، ایک پوری فیملی نالے کے اندر ڈوب گئی، ابھی تک ایک لاش نہیں ملی، تباہی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے قبرستانوں میں پانی ہے تدفین مشکل ہوگئی ہے، کراچی میں ہر جگہ کچرا پڑا ہوا نظر آرہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیا کررہا ہے سمجھ سے باہر ہے، اسکیم 33کی سوسائٹیز میں لوگوں کو جینا مشکل ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close