Featuredپنجاب

دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ الرٹ جاری

کالا باغ: دریائے سندھ میں سیلاب کے خطرے کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جس سے میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان، سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل رکھیں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے، ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close