Featuredخیبر پختونخواہ

ڈیم تعمیر کرکے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں : عمران خان

ڈی آئی خان: سیلاب سے بچنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے

عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔

عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک بھر میں نقصانات ہوئے ہیں، سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی خود سیلاب صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثر علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہاہے، 2010 کے سیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے تھے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے، سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی کی گئی ہے، ڈیم تعمیر کرکے ہم نہ صرف سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں بلکہ بارشوں کے پانی کو قیمتی اثاثہ بنا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close