Featuredسندھ

ایم کیو ایم اپنے ہاتھوں سے ہی شکست کھا رہی ہے

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں ہماری یقینی جیت سے سب پریشان ہیں،جماعت اسلامی کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے، ایم کیو ایم اپنے ہاتھوں سے ہی شکست کھا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری یقینی جیت سے سب پریشان ہیں، الیکشن کمیشن نے کس کے حکم پر انتخابات ملتوی کیے، الیکشن کمیشن فوری بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا، اندرون سندھ سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے، ایم کیو ایم اپنے ہاتھوں سے ہی شکست کھا رہی ہے، ایم کیو ایم والے آپس میں ہی الزامات لگارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close