Featuredاسلام آباد

سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25ہزار دیں گے : وزیر خزانہ

 اسلا م آباد: کے پی حکومت آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرط پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق وزارت خزانہ کو لکھے جانے والے خط کو ملک کے خلاف ساز ش قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نہوں نے کہا پی ٹی آئی کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے اور توقع ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری کروالی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو اگلی قسط مل جائے گی، پی ٹی آئی نے پنجاب کو بھی لیٹر لکھنے کا کہا تھا مگر پنجاب نے لیٹر لکھنے سے انکار کردیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25ہزار دیں گے، اگلے ہفتے 11.5لاکھ خاندانوں کو یہ پیسے مل جائیں گے، بلوچستان میں پیسے مل رہے ہیں جبکہ سندھ میں بھی ملنا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنمافواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ کے پی وفاق سے تعاون نہ کیا جائے پنجاب کے فنانس ڈویڑن کو بھی کہا گیا کہ تعاون نہ کریں، لیکن پنجاب کے وزیر اور سیکرٹری نے انکار کردیا ہے پاکستان پانی میں ڈوب رہا ہے اور یہ سیاست کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close