Featuredاسلام آباد

قدرتی آفت میں سب مل کر متاثرین کی مدد کرتے ہیں : وزیر خارجہ

 اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلتی اور الیکشن کے مطالبات کرتی رہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری اس وقت اولین ترجیح سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہو کرانہیں امداد فراہم کرنا ہے۔ اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلتی اور الیکشن کے مطالبات کرتی رہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں دیکھی کہ اتنی بڑی قدرتی آفت ہو جس سے اتنے سارے لوگ اور علاقے متاثر ہوں اور اس وقت سیاست چلتی رہے۔ یہ افسوس کی بات ہے۔ قدرتی آفات میں پورا ملک مل کر متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کے اپنے صوبے میں سیلاب ہے لیکن یہ جلسے جلسے کھیل رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے اور اس کے متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔سیلاب کے باعث صرف ایک شہر لاڑکانہ سے ہی 80 ہزارخاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا اولین ترجیح ہے۔ اس کے بعد سیاست کرتے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close