Featuredکھیل و ثقافت

افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔

افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

افغانستان نے جیت کا ہدف 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حضرت اللہ زازئی 37 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close