More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ڈیرہ غازی خان:  مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

لیگی رہنما ٹبی قیصرانی کا دورہ کرنے کے بعد بستی ناڑی بھی پہنچیں۔

انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقیین دہانی کروائی۔

اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی بحالی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close