Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران مزيد 75 افراد زندگى کى بازى ہار گئے

اسلام آباد: ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہ کاریوں سے متعلق این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزيد 75 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، سندھ ميں 53، خيبرپختونخوا میں 16، بلوچستان 2، گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1136 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ سندھ میں 402 افرادجا ں بحق ہوئے، بلوچستان 244 ،کے پى 258 ، آزاد کشمير میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے، ملک بھر میں 501 مرد 227 خواتین اور 386 بچے جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کل زخميوں کى تعداد 1634 ہوگئی ہے، سندھ میں زخمى افراد میں سرفہرست ہے، تعداد 1055 تک پہنچ گئى، کے پى 338، پنجاب 105، بلوچستان میں 110 افراد زخمى ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 734179 مکانات جزوی اور 317391 مکمل طور پر تباہ ہوئے، ملک بھر میں 7 لاکھ 35 ہزار 375 مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 14 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا، سندھ میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 2328 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے، بلوچستان میں اب تک 1000 کلو ميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تباہ ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے 162 پلوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ہے، دریائے سندھ ، چشمہ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close