Featuredاسلام آباد

کروڑوں افراد کی بقاء کی جنگ میں سیاستدان دست و گریباں ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد: عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔

سابق وزیر داخلہ کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنی ہے، 20 سے زیادہ مرتبہ لیے قرض پر جو قوم نے ادا کرنا ہے وزراء شادیانے بجارہے ہیں، پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پر آئے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد کی بقاء کی جنگ میں سیاستدان دست و گریباں ہیں، ستمبر ستمگر ہوگا، بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے، سفید پوش ہی نہیں، صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا، عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close