Featuredاسلام آباد

سیلاب اور بارشوں سے بڑا معاشی نقصان ہوا : سعد رفیق

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور بھارت آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔ بڑا معاشی نقصان ہوا۔ کئی لوگ جاں بحق، جانور بہہ گئے، مکانات منہدم ہوئے۔ قوم نے بہت سی آفات کا مقابلہ کیا ہے۔ اس وقت ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے سب ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریلیف کے بعد اگلا مرحلہ متاثرین کی بحالی کا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا۔ حکومتیں، مخیر حضرات، پوری قوم کار خیر کے لیے کمر بستہ ہوجائیں۔ عالمی برادری ہماری تکلیف کا احساس کرتے ہوئے مدد کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں 4 حکومتوں کو کنٹرول کرنے والی پارٹی حرکتوں سے باز نہیں آرہی ہے۔ آئی ایم ایف کا ریلیف شادیانے بجانے والا نہیں یہ عارضی ریلیف ہے۔ حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانے سے بچانے کی کوششیں کر رہی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بھارت آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ شوکت ترین سے اس طرح کی امید نہیں تھی وہ ایسا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close