Featuredاسلام آباد

افواج پاکستان سیلابی صورتحال میں عوام اور متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ریلیف کی کارروائیوں کے دوران ہمارے افسران بھی شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈنیشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ افواج پاکستان متاثرین کی مدد میں مصروف ہے۔ ریلیف کی کارروائیوں کے دوران ہمارے افسران بھی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں عوام اور متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان آرمی اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں کیلئے زیر استعمال ہیں۔ آرمی چیف نے سندھ، کے پی اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ایک ہزار 521 افراد، پاک بحریہ نے 10 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا اور 55 ہزار خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ ایک ہزار 783 ٹن راشن متاثرین میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔

ڈی جی نے بتایا کہ فوج کی جانب سے کثیر تعداد میں ٹینٹ اور خوراک مہیا کی گئی ہیں۔ تمام جنرلز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے وقف کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close