Featuredکھیل و ثقافت

سپر فور مرحلے میں آج افغانستان اور سری لنکا کا جوڑ پڑے گا

 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح حاصل کی

پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔

آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا،اتوار کو روایتی حریف گروپ ’’اے‘‘ سے کوالیفائی کرنے والے نمبر ون بھارت اور نمبر ٹو پاکستان مقابل ہوں گے۔

پیر کے روز کوئی میچ نہیں ہوگا، منگل کو بھارت اور افغانستان کا ٹاکرا شیڈول ہے،7ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے،اگلے روز بھارت کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا،9ستمبر کو گرین شرٹس کا میچ خطرناک حریف افغانستان سے ہوگا،ایک روز وقفہ کے بعد فیصلہ کن معرکہ 11ستمبر کو 2ٹاپ ٹیموں کے مابین ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close