Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1290 ہوگئی

اسلام آ باد: ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن (این ایف آر سی سی) نے قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کردیں۔

ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے جس میں بلوچستان کے 31، سندھ کے 23، خیبر پختون خوا کے 17، گلگت بلتستان 6 اور پنجاب 3 اضلاع شامل ہیں۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئے جن میں آزاد کشمیر کے 53 ہزار 700،بلوچستان کے 91 لاکھ 82 ہزار 616، خیبر پختون خوا کے 43 لاکھ، گلگت بلتستان کے 51 ہزار، پنجاب کے 48 لاکھ 44 ہزار اور سندھ کے 1 کروڑ 45 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔

ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1280 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سیلاب اور مخلتف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد، 259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close