Featuredاسلام آباد

300 اور کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی

وزیراعظم کے حکم پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج یعنی ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں جو شہری بل ادا کرچکے ہیں، انکی آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2022 کے پہلے 7ماہ میں بجلی صارفین سے 560 ارب روپے بٹورے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close