Featuredاسلام آباد

سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی ہے:شیخ رشید

اسلام آباد : جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آپ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں، ستمبر ستمگر ہوگا، سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکا ڈال رہے ہیں، 6 ماہ میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہوگیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں، سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی ہے، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے، جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں پیٹرول لینےاور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close