More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

سب کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے : زرداری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے ، ہم اپنے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔

آصف علی زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے۔ آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ ایسا ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔ ہم اپنے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے۔ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم سیلاب زدگان کی مدد اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے۔ کے پی اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close