More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

عمران خان اس مشکل گھڑی میں بھی قوم کو تقسیم کر رہا ہے : احسن اقبال

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : عمران خان  اپنے غیرملکی ایجنڈے پرعمل پیرا ہے ، عمران نیازی کبھی عدلیہ، فوج کے خلاف بیان دیتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت ایک قدرتی آفت کا سامنا ہے ، عمران خان اس مشکل گھڑی میں بھی قوم کو تقسیم کر رہا ہے۔

لیگی رہنماء نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی ایک منصوبہ بتا دے، جو چار سال میں مکمل ہوا ہو۔ عمران خان اب حقیقی آزادی کا نعرے لگاتے ہیں۔ عمران خان کی غیرت اور حقیقی آزادی کہاں تھی، جب سی پیک کو رول بیک کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کہاں تھی، جب آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔ 2018 میں ہستا بستا ملک دے کر گئے تھے۔ جسے تباہ کر دیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت ایک قدرتی آفت کا سامنا ہے ، اس آفت کی تباہ کاریاں بھی عمران خان کی وجہ سے ہیں۔ ہمارے دوست ممالک بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ عمران خان اس مشکل گھڑی میں بھی قوم کو تقسیم کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کل ایک بھونڈا بیان دیا ہے۔ وہ اپنے غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ عمران نیازی کبھی عدلیہ، فوج کے خلاف بیان دیتا ہے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close