Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے : چیرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔

یہ پڑھیں : نواز اور زرداری ایسا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہےجس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close