Featuredانٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر کی مغربی لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے بغیر آستینوں والا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور گاڑی چلا رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی دوست کہتی ہیں کہ ’کیسی مست لگ رہی ہیں آپ، جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ مست ایک دم مست‘۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی خوب تعریف کی تو کسی نے انہیں لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامرنے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘، ’میرے ہمسفر‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close