Featuredکھیل و ثقافت

نسیم شاہ کے 2 چھکے، پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں  پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور آخری اوور میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے، نسیم شاہ نے افغان بولر فضل الحق فاروقی کو دو گیندوں پر دو لگاتار چھکے لگا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

نا ممکن کو ممکن بنانے والی بلے باز نسیم شاہ نے روی شاستری کو انٹرویو میں بتایا کہ ان دو چھکوں کے مارنے پر لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں، مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار دوں گا اور چھکے مارنے کے لیے محمد حسنین کا بلا استعمال کیا۔

ایشیاء کپ 2022 کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close