More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

میچ ہارنے کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

شارجہ: گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے

شارجہ کے تاریخٰ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ افغان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

میچ کا آخری اوور نہایت سنسنی خیز رہا جس میں پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ 18 ویں اوور میں افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے دیئے۔

افغان شائقین کرکٹ نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوئے۔

افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کو کھیل میں اخلاقیات سیکھنی چاہئیں۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close