Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی کرکٹر کا ردعمل ‘حماقت’ کے سوا کچھ نہیں تھا

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او شفیق ستانکزئی نے ایشیاکپ کے بقیہ میچوں میں آصف علی پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

سابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان بالر فرید احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ میں آصف علی پر بقیہ میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی کا یہ عمل ‘حماقت’ کے سوا کچھ نہیں تھا، انہیں بالر کو دھکا اور پرتشدد رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھے، کسی بھی باؤلر کو جشن منانے کا حق ہے۔

میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے۔

گزشتہ روز پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close