Featuredکھیل و ثقافت

افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے

انہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے، اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے

 پاکستان کی جیت پر خوشی ہے لیکن جن سے جیتے ان سے بہت مایوسی ہوئی

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کے رویے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم لیجنڈری جاوید میانداد بھی پھٹ پڑے

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت پر خوشی، لیکن جن سے جیتے ان سے بہت مایوسی ہوئی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ افغانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ان کے دماغ خراب ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے، اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔

میانداد کا کہنا تھا کہ افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نے خود ان کی کوچنگ کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close