Featuredاسلام آباد

عمران خان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں : شیری رحمان

دوسرے مرحلے گالم گلوچ الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی

اسلام آباد: پی ٹی آئی عمران بچاؤ تحریک میں ناکامی کے بعد آج اگلے مرحلے کا اعلان کریگی۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ قوم ’’آخری گیند‘‘ کی طرح آج "آخری جلسے” کیلئے تیار رہے، عمران بچاؤ تحریک میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج اگلے مرحلے کا اعلان کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین، اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی، دوسرے مرحلے گالم گلوچ الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close