Featuredسندھ

حیدر آباد : سیلاب متاثرین ریلیف کیمپ میں شادی

نئے شادی شدہ جوڑوں نے جلد اپنے آبائی علاقوں میں لوٹنے کی امید ظاہر کی

 حیدر آباد : خیرپورناتھن شاہ سے آنے والے دو جوڑوں کی شادی حیدر آباد کے امدادی کیمپ میں منعقد  ہوئی۔

ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب میں اپنا سب کچھ گنوانے والے سیلاب متاثرین نے بے گھر ہونے کے باوجود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیلاب کے باعث ضلع دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ سے آنے والے دو جوڑوں کی شادی حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے امدادی کیمپ میں ہوئی۔ شادی کے لئے باقاعدہ اسٹیج بھی سجایا گیا اور رسمیں بھی کی گئیں۔

سیلاب متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔ ریلیف کیمپ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close