Featuredسندھ

آج نجات دہندہ،بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی

بابائے قوم نے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی

کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کی 74 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔

برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

وزیر مینشن نامی عمارت میں1876کوجناح بھائی پونجا کے گھرآنکھ کھولنے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔

محققین اور تاریخ دانوں کے مطابق برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دوصدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا۔

بابائے قوم کی 74 ویں برسی کے موقع پر ملک کی مختلف شخصیات کی جانب سے مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صدر مملکت عارف علوی نے عوام سے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک کامیاب قوم بن سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں ایک ایسی ریاست کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے جو اپنے لوگوں کے درمیان یکسانیت کا احترام کرے اور شہریوں کو مذہب، ذات، نسل یا رنگ سے قطع نظر مساوی مواقع فراہم کرے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آج مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close