Featuredخیبر پختونخواہ

سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

 دھماکے کے نتیجے میں  رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

سوات سے ملحقہ کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکے کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close