Featuredسندھ

ایم کیو ایم غیرت دکھائے اور اپوزیشن میں بیٹھے : علی زیدی

کراچی : ایم کیو ایم مانتی ہے کہ ہمارے دور میں ان کے زیادہ کام ہوئے، پھر کیوں ان کے ساتھ بیٹھے ہیں؟ غیرت مندی کا مظاہرہ کرے، منہ پر مارے حکومت۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں اس وقت تماشہ لگا ہوا ہے، سندھ کی سرکار نظر نہیں آرہی ہے۔ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ کیمپوں میں ساڑھے چھ لاکھ حاملہ خواتین موجود ہیں۔ سندھ کے ٹھیکیدار بلاول ساری دنیا میں سوٹ ٹائی لگا کر گھومتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال ایسے ہیں کہ یہ لوگ وہاں اپنے جانوروں کا علاج بھی نہ کرائیں۔ چیف منشی آصف زرداری کے پیسے گنتا ہے۔ حکومت گرانے کے لیے آصف زرداری خود لاہور میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت برطانوی سفارت جانے کیلئے ٹھیک ہے، سیلاب زدہ لوگوں میں جانے کے لیے نہیں ہے۔ لوگ ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، یہ لوگوں میں جانے سے گھبراتے ہیں۔ ہم جتنا سندھ کے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں، کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ انہوں نے کے ایم سی کی کلیکشن کا چارج دے دیا ہے۔ یہ گن پوائنٹ پر پیسے لے رہے ہیں، یہ بل نہ دیں، تو بجلی کٹ جائے گی۔ کراچی کی سڑکیں برباد ہیں، اسپتال تباہ ہیں، کچرا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل، جس پر بے شمار کیسز موجود ہیں، وہ آج کراچی آرہا ہے۔ بہانہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنوں کی تعزیت کے لیے ان کے دفتر جانا ہے۔ ایم کیو ایم غیرت مندی کا مظاہرہ کرے، منہ پر مارے حکومت۔ رانا ثناءاللہ کو جانا ہے تو تعزیت کے لیے مرنے والوں کے گھروں میں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نیشنل اسمبلی میں لاپتہ افراد کا قانون جمع کرایا تھا، جنہوں نے اس وقت اس کی مخالفت کی۔ آج یہ اسی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ یہ مانتے ہیں کہ ہمارے دور میں ان کے زیادہ کام ہوئے۔ پھر کیوں ان کے ساتھ بیٹھے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ نہ ان کو فنڈز ملے، نہ مہنگائی کنٹرول ہوئی، نہ کوئی اور کام ہوا۔ ایم کیو ایم غیرت دکھائے، ان کا ساتھ چھوڑے اور اپوزیشن میں بیٹھے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کسی کمپنی کا سربراہ دو نمبر ہو تو کمپنی بیٹھ جاتی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کسی کمپنی کا چیف اکاؤنٹس افسر دو نمبر ہو تو وہ بھی بیٹھ جاتی ہے۔ مِفتاح اسماعیل اور اس کی کمپنی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، وہ مجھ پر کیس کرے۔ وہ کیس اس لیے نہیں کرتا کہ میں وہاں جواب میں ثبوت لے آؤں گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ مِفتاح اسماعیل نے دو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولے، جس میں ایک ارب تیس کروڑ کے وائر ٹرانسفر بحرین، امارات اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے آئے۔ انہوں نے پیسے اسماعیل انڈسٹریز میں ٹرانسفر کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مفتاح اسماعیل نے نیب قوانین میں ترمیم کرکے منی لانڈرنگ کا مدعا ہٹا دیا ہے۔ مفتاح یاد رکھے کہ جرم کبھی مرتا نہیں ہے۔ عمران کے توشہ خانہ کیس کا معاملہ اتنا اٹھایا گیا۔ مِفتاح اسماعیل سوئی سدرن گیس اور ان کے بھائی پورٹ قاسم کے بورڈ میں بیٹھتے تھے۔ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل سب اقبال زیڈ احمد کے پارٹنر ہیں۔ اقبال زیڈ احمد نے ملک کے بڑے بڑوں کو خریدا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے کہ نیب یہ کیس فوری ایف آئی اے کو بھیجے اور ایف آئی اے اس کی عوامی سماعت کرے۔ مِفتاح اسماعیل کی افغانستان سے بھی منی لانڈرنگ ہے، یہ بہت بڑا منی لانڈرر ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ ان کے پاس کسی چیز کا کوئی پلان نہیں۔ یہ ہر جگہ جاکر کہتے ہیں کہ میں مانگنے نہیں آیا، مگر میری مدد کردیں۔ امریکا کے کامیڈی شوز میں وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ ہم مہنگائی کے خلاف مہم چلانے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلی کے اکاؤنٹ میں آئی ہے، ہم بائی دا بک کام کرتے ہیں۔ عمران کی ہر روز کسی نہ کسی کیس میں سماعت چل رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close