More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

یہ انسان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہا ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 اسلام آباد: عمران خان کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ، یہ انسان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہا ہے

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہیومن ٹریفیکنگ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے، اس کے خلاف کارروائی کا اختیار آئین وفاقی حکومت کو دیتا ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ، اس نے غیر قانونی حرکت کی ہے۔ ایسا ناخلف بیٹا ہو تو اس کے ساتھ ماں باپ بھی پیار نہیں کرتے۔ یہ انسان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہا ۔عمران خان نے 26 کروڑ کا فراڈ کیا، سونے کے قلم چرائے ہیں ، شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کریں تو اس میں بھی عمران خان کی چوری پکڑی جائے گی ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توہین عدالت کی ہے جو کہ ثابت ہے ۔ اب عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی۔ جو صوبے عمران خان کے لانگ مارچ کی سپورٹ کریں گے وہ آئین کی صریحاً خلاف ورزی کریں گے اور ایسے میں وفاقی حکومت آئین کے مطابق اقدام اٹھائے گی ۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلمان پہلے ہیں ،علماکرام اس میں رہنما ئی کریں کہ ٹرانس جینڈر سے متعلق ہمار امذہب کیا کہتا ہے،جو دین کہتا ہے اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ریگولیٹ کرنا چاہیے۔ اس کے بغیر زندگی گزاریں گے تو کسی طرف کے نہیں رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے ، جس نے اس کی حمایت کی تھی آج وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ۔عمران خان کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔قوم نہ سمجھی تو پھر ہمارا حال بھی اسی قوم کا ہوگا جس نے 50 سال غلامی کاٹی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close