More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

ایران دباؤ میں رکھنے والے تعلقات کو برداشت نہیں کرتا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 جنرل سلیمانی کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ قانون کا سامنا کریں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا آزاد ممالک کو برداشت نہیں کرسکتا، ایران دباؤ میں رکھنے والے تعلقات کو برداشت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی کمانڈر سلیمانی کے قتل سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی کمانڈر کے قتل میں ملوث افراد پر مقدمہ چلایا جائے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ قانون کا سامنا کریں۔

انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں ایرانی جوہری پروگرام کو ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظریات میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایرانی جوہری معاہدے کے فریقین اپنے وعدے پورے کریں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مغرب کے دُہرے معیار ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close