Featuredاسلام آباد

چوروں نے ہمارے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، ہر روز ان کے جرم معاف ہو رہے ہیں

حقیقی آزادی اور اپنی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا

اسلام آباد:  جب ملک میں چور اوپر بیٹھ جائیں تو ترقی کیسے ہو گی، شہباز شریف ہر جگہ جاکر کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں، مانگنے نہیں آیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ  تمام غریب ممالک میں زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ پیسہ باہرلے جاتے ہیں، جب ملک میں چور اوپر بیٹھ جائیں تو ترقی کیسے ہو گی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آج 80 فیصد خواتین کو حقوق نہیں مل رہے، اندرون سندھ میں بدترین غلامی ہے، حقیقی آزادی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا ریاست مدینہ میں خلیفہ بھی عدالت میں پیش ہوتے تھے، جب ملک میں چور اوپر بیٹھ جائیں تو ترقی کیسے ہو گی۔

عمران خان کا کہنا تھا آج چوروں نے ہمارے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، ہر روز باری باری ان کے جرم معاف ہو رہے ہیں، اگر یہی کرنا ہے تو باقی لوگوں کو بھی جیل سے رہا کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج فیصلہ کن وقت ہے، شہباز شریف ہر جگہ جاکر کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں، مانگنے نہیں آیا، شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close