Featuredپنجاب

شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا اس نے کچھ نہیں کیا

سیالکوٹ: ہم اب بی اے تک تعلیم مفت کروں گا، ہم ایک ویلفیئر اسٹیٹ بنانے جارہے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ شریفوں نے حکومت کے لالچ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، نواز شریف نے آتے ہی گرفتار ہوجانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب رہا ہے، وزیر اعلیٰ بنا تو تعلیم میٹرک تک مفت کی، اب بی اے تک تعلیم مفت کروں گا، ہم ایک ویلفیئر اسٹیٹ بنانے جارہے ہیں۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم نے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ کو مکمل طور پر فری کردیا ہے، ہم ٹریفک وارڈنز کو الاؤنس بھی دیں گے اور تنخواہیں بھی بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے حکومت کے لالچ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا، اس نے کچھ نہیں کیا، نواز شریف نے آتے ہی گرفتار ہوجانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close