More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

صحافی ایاز امیر سارا قتل کیس میں گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن پولیس نے سینیئر صحافی ایاز امیر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ذراعئ کے مطابق صحافی ایاز امیر کو سارا قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، آج اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے، ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چک شہزاد پولیس نے شاہ نواز نے اپنی تیسری بیوی کو ویٹ لفٹنگ کے ڈمبلز مار کر قتل کیا جس کے بعد ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہنواز امیر کی یہ کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے حدود میں سنئیر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کی بیوی کو قتل کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

صحافی ایاز امیر کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے، ایسا واقعہ کبھی کسی کو نا دیکھائے۔

ذرائع کے مطابق قتل کی واردات رات گیارہ بجے پیش آئی، مبینہ طور پر شاہنواز نشے میں تھا، پولیس کو قتل کی اطلاع صبح موصول ہوئی، سارہ کی نعش واش روم سے ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہنوازکا ایک ماہ قبل سارہ سے نکاح ہوا تھا، مقتول سارہ ایک ہفتے قبل کینیڈا سے اسلام آباد پہنچیں تھیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close